الیکشن کمیشن کے فیصلے سے دکھ ہوا،پلان موجود ہے:بیرسٹر گوہر

پشاور: ( )بیرسٹر گوہر نے کہا ہے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے دکھ ہوا، پلان موجود ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا الیکشن کمیشن کا فیصلہ بہت کمزور ہے، عدالت جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ہمیں دکھ ہوا ہے۔ ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے۔


بیرسٹر گوہر نے مزید کہا اپنے امیدواروں کو عام انتخابات میں حصہ لینے کےلیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرنے کی ہدایات کی ہیں۔