عمران،نواز ،شہباز،زرداری و دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

لاہور،اسلام آباد ،پشاور ،ملتان،نواب شاہ (سٹاف رپورٹر،اپنے رپورٹر سے ،بیورورپورٹ)عمران خان،نواز شریف،شہباز شریف،آصف علی زرداری،بلاول بھٹو،مریم اورنگزیب سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کر ا دئیے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے گئے،بانی پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں،گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے تھے جو ان کے وکیل رائے محمد علی لے کر گئے تھے،رائے محمد علی نے کہا بانی پی ٹی آئی میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے کاغذات نامزدگی چھینے جو 7 گھنٹے بعد ہمارے حوالے کیے گئے، مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف نے این اے 132قصور سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ،عام انتخابات 2024ءمیں حصہ لینے کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے،نواب شاہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207 پر آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے،سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کے چیئرمین آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی ان کی بہن ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے جمع کرائے،دوسری طرف حلقہ این اے 207 پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فاروق چانڈیو اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے زاہد شاہ نے بھی کاغذات نامزدگی داخل کرائے ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 7 لوئر دیر سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے،پیپلز پارٹی کے حافظ غلام محی الدین نے لاہور ہی کے حلقے این اے 128 اور پی پی 170 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیے،میاں مصباح الرحمن نے لاہور کے حلقے پی پی 169 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ ن لیگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات وسابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں،پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے این اے 148 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے،این اے 148 ملتان سے سابق وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن بھی کاغذات جمع کرا چکے ہیں،سابق رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ بھی این اے 148 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی نے اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کے آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی اس حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 3 بار بھاری اکثریت سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو کر وفاقی وزیر، وزیراعظم پاکستان اور اسپیکر قومی اسمبلی کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہو چکے ہیں،اسلام آباد کے حلقے این اے 47 سے خواجہ سراءامیدوار نایاب علی نے کہا ہے ملک کی پہلی خواجہ سراءہوں جس نے کاغذت نامزدگی جمع کرائے ہیں،خیبرپختونخوا سے خواجہ سرا ثوبیہ خان نے پی کے 81 پشاور کےلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیےدوسری جانب سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے لاہور سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے،مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی حاصل کیے،ذرائع کے مطابق نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے الیکشن لڑیں گے جبکہ ان کے بطور کورنگ امیدوار بلال یاسین ہوں گے،ذرائع کا کہنا ہے بلال یاسین پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 174 سے الیکشن لڑیں گے، پنجاب کے سابق وزیر واستحکام پاکستان پارٹی کے رہنما مراد راس کے کاغذات میں اعتراض سامنے آگیا،مراد راس کے پی پی 161 سے ایک کاغذات جمع ہوگئے جبکہ ایک پر اعتراض لگ گیا،ریٹرننگ آفسر کے مطابق مراد راس کے تائید کنندہ کا ریکاڈ انتخابی فہرست میں موجود نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے ہمیں جو فہرست جمع کرائی ہے اس کی تفصیل ہمارے پاس ہے اس حوالے سے مراد راس نے کہا ہے ہمارے پاس جو ریکارڈ آرہا ہے وہاں پر تائید کنندہ کا نام موجود ہے۔