احمد نگر چٹھہ، مین روڈ تجاوزات کی نذر، شہری سراپا احتجاج

احمد نگر چٹھہ(نامہ نگار)مین روڈ تجاوزات کی وجہ سے مین نالہ بند گلیاں جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگیں شہریوں کا احتجاج ڈی سی گوجرانوالہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق احمد نگر بنک والا مین نالہ تجاوزات مافیا کی نظر ہو چکا ہے۔

دکاندار حضرات نے پختہ تھڑے بنوا کر نکاسی آب کو بند کر رکھا ہے جسکی وجہ سے ملحقہ نالیوں سے پانی کی گزر گاہ بند ہو چکی ہے اور گندا پانی گلیوں میں رقص کرتا نظر آتا ہے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا سکول جانے والے بچے اور نمازی حضرات گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں اور متعدد بار گندے پانی میں سلیپ ہو کر بچے زخمی ہو چکے ہیں اور مچھروں کی بہتات ہو چکی ہے شہریوں نے ڈی سی وزیرآباد سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔