اسلام آباد(بیورورپورٹ)رہنما ن لیگ کیپٹن (ر) صفدر نے اعلان کیا ہے پارٹی قائد نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے الیکشن لڑیں گے۔
صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے جمعرات کو نواز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیں گے،نواز شریف مانسہرہ سے ایم این اے بن کر چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے اورخیبرپختونخوا کی 24 سالہ محرومیوں کا ازالہ کریں گے،صفدر نے کہا میں الیکشن نہیں لڑوں گا،مریم نواز قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹوں سے پنجاب سے الیکشن لڑیں گی،امیر مقام خیبرپختونخوا کا اگلا وزیراعلیٰ ہو گا۔
نواز شریف این اے 15مانسہرہ سے الیکشن لڑیں گے: کیپٹن(ر) صفدر



















