لاہور (اپنے نمائندے سے)سابق وزیراعظم وسربراہ ق لیگ چودھری شجاعت نے کہا ہے آزاد، منصفانہ و قابل اعتماد انتخابات انتہائی ضروری ہیں ،تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ لینے کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔
سندھ سے پارٹی امیدواروں کو فائنل کرنے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن سے فرار کی تمام سازشیں دم توڑ گئیں، ملک کا سیاسی و معاشی مستقبل عام انتخابات سے وابستہ ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا ق لیگ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور عوام کی نمائندہ جماعت بن کر ترجمانی کرے گی، عوام کو اپنے روشن مستقبل کیلئے روایتی سیاستدانوں کی بجائے شعور کو ووٹ دینا ہوگا۔
انتخابات میں تمام جماعتوں کو یکساں مواقع ملنے چاہئیں،چودھری شجاعت



















