بیجنگ (مشرق نیوز) چین کے صوبہ گانسو کے لن شیاپریفیکچر کی جیشان کانٹی میں6.2شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز زیر زمین 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ اب تک زلزلے سے گانسو میں 100 اور صوبہ چھیانگ ہائی میں 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کچھ علاقوں میں پانی، بجلی، نقل و حمل اور مواصلات سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔منگل کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق زلزلے کے بعد سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے ہر ممکن سرچ اینڈ ریسکیو، زخمیوں کا بروقت علاج، ہلاکتوں کو کم سے کم کرنے اور ثانوی آفات کی روک تھام پر زور دیا۔شی جن پنگ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہنگامی اور امدادی سامان کی جلد از جلد تقسیم کا بندوبست کیا جائے، زلزلہ زدہ علاقوں میں بجلی، ٹیلی مواصلات، نقل و حمل اور ہیٹنگ سمیت تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی جلد مرمت کی جائے، آفت سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے ،ان کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور متاثرین کے خاندانوں کو ہر ممکن تشفی فراہم کی جائے۔
چین، 6.2شدت کے زلزلہ کے با عث 111 افراد ہلاک



















