اسلام آباد(بیورورپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے ہیںایک پارٹی کے لوگوں کی گرفتاریاں، کیا ایسے حالات میں شفاف الیکشن ہوں گے،ہائیکورٹ میں ڈی آر اوز کی تعیناتی کےخلاف پی ٹی آئی درخواست پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے الیکشن کمیشن نے یکم جولائی کو ہائیکورٹ کو خط لکھا اور افسر مانگے، الیکشن کمیشن نے پہلے اے ، بی آپشن کو چھوڑ کر سی آپشن اپنایا، جب الیکشن کمیشن نے سی آپشن اپنایا توپھر بی آپشن پر کیسے چلے گئے، بلوچستان ہائیکورٹ نے تو کہا تھا الیکشن کےلئے عملہ دیتے ہیں پھر کیا مشاورت ہوئی؟،الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہابلوچستان ہائیکورٹ سے افسروں کی لسٹ مانگی پھر انہوں نے انکار کردیا۔
جسٹس ابراہیم خان نے کہا خیبرپختونخوا میں 700 سے زائد تھری ایم پی او کے آرڈرز جاری کئے گئے، پشاور میں 147 بار تھری ایم پی او آرڈر ایشو کیا گیا، 24 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اس تگ ودو میں بیٹھے رہے ایک پارٹی کے لوگوں کو گرفتار کریں، کیا ایسے حالات میں شفاف الیکشن ہوں گے جہاں بار بار ڈپٹی کمشنرز صاحبان ایم پی او آرڈر جاری کررہے ہیں، اس بات کی کیا گارنٹی ہے وہ اب تبدیل ہوجائیں گے؟،وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا ایک پارٹی بار بار خلاف ورزی کررہی ہے اس وجہ سے انتظامیہ تھری ایم پی او کے آرڈر جاری کرتی ہے، سپریم کورٹ کو تو الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے،چیف جسٹس نے پوچھا الیکشن کمیشن پر ہمیں بھی اعتماد ہے، بتا دیں اگر پارٹی کا امیدوار کاغذات جمع کرانے کےلئے آتا ہے تو ویسا برتاو¿ کیا جائے گا جیسے دوسرے پارٹی کےساتھ ہوگا؟،ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنانے کہاتھری ایم پی او کا بیک گراونڈ 9 مئی واقعات ہے۔
چیف جسٹس نے کہا 9 مئی تو گزر گیا اب کیا وجوہات ہیں روزانہ تھری ایم پی او کے آرڈر جاری ہوتے ہیں،وکیل جے یو آئی نے کیس میں فریق بننے کی درخواست کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتا ہوں،جسٹس شکیل احمد نے کہا آپ تو فریق ہی نہیں ، آپ کو کیسے سنیں یہ تو پرائے کی شادی میں دیوانے والی بات ہوگئی،جسٹس شکیل احمد کے ریمارکس پر وکلا بھی ہنس دئیے،پی ٹی آئی وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے الیکشن کمیشن عملے کو 2 ماہ پہلے تعینات کرنا ہوتا ہے، جب الیکشن کےلئے بروقت انتظامات نہیں کئے تو اب شفاف الیکشن کیسے کرائیں گے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ایک پارٹی کے لوگوں کی گرفتاریاں، کیا شفاف الیکشن ہوں گے؟ پشاور ہائیکورٹ



















