تربت(مشرق نیوز)سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے اسلام آباد نے بلوچستان کو پاکستان سمجھا ہی نہیں مگر ہمارے لیے پہلے بلوچستان باقی صوبے بعد میں ہیں۔
تربت میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا الیکشن کا دور اور سب کی خواہش ہے اقتدار میں آئیں مگر پی پی کی اقتدار میں آنے کی خواہش عوامی خدمت کےلئے ہے ،بھٹو ،بےنظیر شہید کا قرض باقی ہے، پاکستان ،بلوچستان کو بنائیں گے پہلے بلوچستان ،باقی صوبے بعد میں ہیں، صوبے کے جوانوں و لڑکوں کو بھلادیا گیا ،چاہتا ہوں وہ واپس آئیں ،خدمت کریں گے ،دوسرے ملک ہمیں نہیں پال سکتے ،خود کو خود چلانا ہوگا۔
سابق صدر نے بلوچستان کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا بلوچستان کے ہر ڈسٹرکٹ میں یونیورسٹی ، کالج بنائیں گے، میڈیکل کالجز ،میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال بنائیں گے ،عوام کی طاقت کے زور سے کام ہوگا،میرا ساتھ دیں تو سب کو سنبھال لوں گا،بلوچستان میں بہت وسائل ہیں ،آگے بڑھنے کی بہت گنجائش ہے ، صوبے کے لوگوں سے درخواست ہے ملک بچانے کےلئے آگے آئیں،بلوچستان کو پہلے سے 10 گنا بہتر بنائیں گے،صوبے کے غم کو سمجھتے ہیں، افغانوں کی 40سال مہمان نوازی کی، افغانستان آج بھی بھائی نہیں بن رہا۔
آصف زرداری نے کہابھٹو کو کہا گیا پرچی لکھ کر دےدو معافی مل جائے گی، بھٹو نے پرچی نہیں لکھ کردی اور شہید ہوگیا، دنیا کے انٹیلی جنس اداروں نے بےنظیر کو پاکستان جانے سے روکا ، محترمہ شہید خطرے کے باوجود پاکستان آئیں،شہیدوں کا بیڑہ اٹھایا ہے، 14سال جیل رہا ہوں، جیل میں ایک دن میں 3، 3کتابیں پڑھتا تھا، تاریخ ہمیشہ اپنے آپ کو دہراتی ہے، پہلے بھی کہہ چکا ہوں بلوچستان پاکستان کا دل ہے۔
سابق صدر نے مزید کہامجھ سے غلطی ہوگئی بلوچستان کو پراجیکٹ دیئے لیکن پراجیکٹ پرفالواپ نہیں رکھا، اب بلوچستان کے پراجیکٹس پر نظررکھوں گا، بلوچستان کی زمین ایسی ہے اگر کوئی ہاتھ ڈالے تو سونا نکل سکتا ہے، سب کچھ مار دھاڑ نہیں بھائی چارے سے بنے گا،اسرائیل ماردھاڑ کر رہا ہے کبھی خوش نہیں رہے گا، قومیں امن سے ترقی کرتی ہیں، تاجکستان سے پانی لاکر بلوچستان کو دوں گا، بلوچستان کی سرزمین سے پوری دنیا میں ایکسپورٹ کرسکتا ہوں، ایسی جگہ سے پانی لائیں گے کوئی روک بھی نہیں سکے گا، چین کےساتھ ملکرچلنا ہے۔
آصف زرداری نے کہااپنے دورمیں 15 مرتبہ چین کا دورہ کیا، 80 سال سے کسی کو گوادر نظرنہیں آیا، گوادر کے معاشی حالات بہتر ،نوجوانوں کو نوکریاں دینی ہیں، بلوچستان کے لوگ پیار چاہتے ہیں، دھرتی کہتی ہے میرے ساتھ پیار کرو میں تمہارے ساتھ پیار کروں گی،بلوچستان کی تاریخ کا پتہ ہے اگر صوبوں کو حقوق دینا میرا جرم ہے تو 24سال مزید جیل کاٹ لوں گا، سیاست میری مجبوری ،شہیدوں کا مجھ پر قرض ہے، بلوچستان کےساتھ ملکر پاکستان کو بنائیں گے،چاہتا ہوں بھٹکے بلوچ نوجوان واپس آئیں ۔
ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی



















