نارنگ منڈی(وقاص علی)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فاربوائز نارنگ میں کروڑوں روپے سے تیار ہونے والی عمارت خستہ حالی کاشکار کالج انتظامیہ کی عدم توجہ اور دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے کھڑکیاں اور دروازے تک ٹوٹ پھوٹ گئے ۔
صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے راستے ٹوٹ پھوٹ چکے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اور عمارت بھوت بنگلے کا منظر پیش کررہی ہے عملے کی کمی کی وجہ سے سالوں سے صفائی نہ ہو سکی عمارت میں داخل ہوتے ہی تعلیمی درس گاہ نہیں جانوروں کا باڑا محسوس ہوتا ہے عرصہ درازسے تعمیر ومرمت نہ ہونے سے خستہ حالی کے باعث یہ عمارت کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتی ہے علاقہ نارنگ کی واحد تعلیمی درس گاہ ایسوسی ایٹ کالج انتظامیہ کی عدم توجہ کاشکارہے ،دیکھ بھال اور حفاظت کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔
عوام کے ٹیکس کے کروڑوں روپے مالیت کی لاگت سے بنائی گئی یہ عمارت کسی بھوت بنگلے سے کم نہیں ہے طلباءداخلے اوپن ہونے پر ایک دو دن تشریف لاتے ہیں اور بعد ازںپرائیویٹ تعلیمی اداروں کا رخ کر لیتے ہیںایسوسی ایٹ کالج میں صرف ریکارڈ میں حاضری پوری کی جاتی ہے طلباءتعلیم پرائیویٹ اداروں سے حاصل کرتے ہیں اہل علاقہ نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
روزانہ طویل وقت گاڑی چلانا دل کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: جدید تحقیق
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ فائنل آج، پاکستان ٹائٹل کے دفاع سے ایک قدم دور
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل
آزاد کشمیر، بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
نیتن یاہو کی آئزنکوٹ کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال، اہم قانون سازی متوقع
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم، پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی



















