لاہور(خبر نگار)الوداع پیپلز پارٹی!لطیف کھوسہ پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل ہوگئے۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا، سردار لطیف کھوسہ نے کہا اعتزاز احسن میرے ساتھ ہیں، بیمار ہونے کی وجہ سے نہیں آ سکے، خوشیوں کی طرف جا رہا ہوں، مجھے ڈرانے کی کوشش کی گئی، گھر پر گولی چلائی گئی، لفٹ میں گھنٹہ بند رکھا گیا لیکن سچ کو سچ کہنا ہے ، خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔
سابق گورنر پنجاب نے کہاریاست ماں ہوتی ہے ،چادر چار دیواری کا تحفظ ہے نہ جان و مال کا،نفرتوں کو ختم کر کے نئے سفر کی دعوت دیتا ہوں،عوام ہی ریاست ہیں، آرٹیکل 7 میں عوام کے علاوہ کوئی ریاست نہیں، ریاست کی روح ہی عوام کے نمائندوں میں ہے۔
لطیف کھوسہ نے کہاتمام چیزوں کا حل آئین میں موجود ہے، جب جب آئین سے روگردانی کی گئی نقصان اٹھانا پڑا، جمہور عوام ہے ، پاکستان جمہور اور جمہوریت پر بنا، پاکستان گولیاں چلا کر معرض وجود میں نہیں آیا، 1973 کا آئین جوڑے ہوئے ہے،آئین سے انحراف ضیا الحق نے کیا، خمیازہ بھگت رہے ہیں، ضیا الحق نے مولوی مشتاق کےساتھ ملکر عظیم قائد ذوالفقار بھٹو کو شہید کر کے لحد میں اتارا،کب تک وزرائے اعظم کو اقتدار سے ہٹا کر کھیل تماشہ کرتے رہیں گے؟۔
سابق گورنر پنجاب نے کہاعزت، ذلت، رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے،سب سے پہلے میری ذمہ داری دھرتی ماں کےساتھ ہے، آئین کی پاسداری کرنے والا امر ہوتا ہے، عدلیہ کی ذمہ داری ہے انصاف فراہم کرے،لطیف کھوسہ نے کہا ادارے ،فوج اپنی ہے ،قباحتیں صرف اس وقت ہوتی ہیں جب اختیارات سے تجاوز کیا جاتا ہے، ملکی سر زمین بے آئین بن چکی ، پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی،25 کروڑ عوام عدلیہ کی جانب دیکھ رہے ہیں، چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے الیکشن پر ایکشن لیا، عدلیہ کو چاہیے اپنے فیصلے پر عملداری کرائے،جج صاحبان بچوں کی طرح آپس میں لڑ رہے ہیں اگر کوئی غلط فیصلہ کرے گا تو دوزخ میں جائے گا۔
ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی



















