لاہور (خبر نگار،کرائم رپورٹر)الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے وفد کےساتھ آئی جی عثمان انور سے ملاقات کی،صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل نے پر امن و شفاف انتخابات کےلئے پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اے آئی جی آپریشنز پنجاب ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے انتظامات پربریفنگ دی۔
آئی جی عثمان انور نے کہا پنجاب پولیس الیکشن کے پرامن اور محفوظ انعقاد کےلئے پوری طرح تیار ہے، موجودہ حالات کے پیش نظر صوبے بھر میں عام انتخابات کے موقع پر سکیورٹی انتہائی سخت ہو گی، الیکشن کےلئے آپریشنل، لاجسٹکس اور سٹریٹجک امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
عثمان انور نے کہا51 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز کو حساسیت کے اعتبار سے3 کیٹیگریز میں تقسیم کردیا، عام انتخابات کے دوران پنجاب پولیس کی ڈیڑھ لاکھ سے زائد نفری سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی، الیکشن کمیشن کی جاری کردہ ہدایات و ضابطہ اخلاق کی پاسداری پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
آئی جی پنجاب نے کاغذات نامزدگی کے موقع پر رش کے تناظر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا الیکشن کے دوران تمام پولنگ سٹیشنز، آر او دفاتر، تعینات افسروں و عملے اور ووٹرز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے،عثمان انور نے مزید کہا کسی بھی شخص، ملک دشمن عناصر کو الیکشن کے پرامن عمل کو سبوتاژ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، صوبائی الیکشن کمشنر و دیگر افسروں نے عام انتخابات کےلئے پنجاب پولیس کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دریں اثنا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی عثمان انور نے کہا ایک ادارے نے 2،4اضلاع میں چند ہزار لوگوں سے سروے کراکے پولیس کی کارکردگی پرسوال اٹھائے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی پنجاب پولیس پر رپورٹ چیلنج کریں گے،عثمان انور نے کہا فروری میں سروے کراکے عوامی رائے تبدیل کریں گے،شہریوں کی حفاظت کے دوران پولیس پر گولی چلانے والوں کو جواب گولی سے دیا جائے گا، غلط کام پرکڑا احتساب بھی ضرور ہوگا۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















