سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں،چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں، تحفظات موجود ہیں،الیکشن کابائیکاٹ نہیں کریں گے،ان خیالات کااظہار چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہاسپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن فیصلے سے مطمئن نہیں ،کورٹ سے استدعا کررہے ہیں پی ٹی آئی درخواستوں کو بھی سنا جائے،استدعا ہے ڈی آر اوز ، آر اوز فری اینڈ فیئر الیکشن کرائیں لیکن جن ڈی سیز نے ایم پی اوز کے آرڈر کیے وہ کیسے الیکشن صاف و شفاف کرائیں گے، سپریم کورٹ نے عمیر نیازی کو نوٹس جاری کیا ، توہین عدالت کے نوٹس ہوں گے تو کوئی بھی صاف و شفاف الیکشن کیلئے عدالت نہیں جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہاعمران خان کے ٹرائل جیل میں کرائے جا رہے ہیں تاکہ دباو¿ بڑھے اور سمجھوتا ہو لیکن بانی پی ٹی آئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،صاف شفاف الیکشن کرانے ہیں تو حکومتی نمائندوں کے آر اوز اور ڈی آر اوز کا کردار نہیں ہونا چاہیے، تمام ریٹرننگ افسر عدلیہ سے ہونے چاہئیں،پی ٹی آئی واحد پارٹی جو کوشش کر رہی ہے جمہوریت ڈی ریل نہ ہو۔