مبینہ کرپشن کیس: پرویز الٰہی، ایم خان بھٹی سمیت دیگر ملزموں کی طلبی کے نوٹس
لاہور (کورٹ رپورٹر) احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن اور کک بیکس وصولی کے معاملے میں چودھری پرویز الٰہی و دیگر ملزمان کی طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے،احتساب عدالت لاہور کے جج زبیر شہزاد کیانی نے نیب ریفرنس پر سماعت کی، نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کے معاملے پر پرویز الٰہی سمیت دیگر کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے، احتساب عدالت نے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر 14 ملزمان کی طلبی کے نوٹس جاری کیے بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی و دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن کے خلاف نیب ریفرنس پر مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی دوسری لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے دلائل طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 12 جنوری تک ملتوی کر دی ،پیشی کے بعد حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عدالت سے سرخروبھی ہوئے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت میں جھوٹے کیس بنائے گئے۔



















