کچھ قوتیں آج بھی نہیں چاہتیں بھٹو کو انصاف ملے:بلاول
اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کچھ قوتیں آج بھی نہیں چاہتیں بھٹو کوانصاف ملے،چاہتے ہیں عوام کے سامنے یہ بات آئے ذوالفقار علی بھٹو بے قصور تھے، ریفرنس میں جو سوال اٹھائے گئے ہمیں ان کا جواب چاہیے، سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس پر سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 12سال بعد ریفرنس کی سماعت ہوئی، 2018 میں درخواست دائرکی تھی کہ ریفرنس پر جلد سماعت کی جائے، ہمیں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کےلئے انصاف چاہیے،امید ہے ہمیں انصاف ملے گا، سابق وزیر خارجہ نے کہا عدالت سے اپیل ہے کہ تاریخ کو درست کرے اور اپنے ہاتھوں سے یہ خون دھوئے، ذوالفقار علی بھٹو کے قاتلوں کو بے نقاب کرے، مجھے اور اس قوم کو بتایا جائے ذوالفقار بھٹو قاتل نہیں تھا، جس شخص کے قتل کا الزام تھا وہ آج بھی زندہ ہے، پریس کانفرنس کر رہا ہے، عوام کا اس ادارے پر اعتماد بحال کرنا ہے، اس وقت کے نظام کو عوام کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔



















