اسرائیلی وزیراعظم کی حماس سے ہتھیارڈالنے کی اپیلیں
تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حماس کے جنگجوﺅں سے ہتھیار ڈال دو کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں دو ماہ سے زیادہ عرصہ سے جاری جنگ میں توسیع کے ساتھ ہی تحریک حماس کا خاتمہ بھی قریب آگیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کا حوالہ دیتے ہوئے نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ جنگ ابھی جاری ہے لیکن یہ حماس کیلئے انجام کی شروعات ہے۔ حماس ختم ہو چکی ، یحییٰ سنوار کیلئے مت مرو، اب ہتھیار ڈال دو۔ یاہو نے یہ دعویٰ بھی کردیا کہ گزشتہ چند دنوں میں حماس کے درجنوں ارکان نے ہماری افواج کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔تاہم اسرائیلی فوج نے حماس کے کسی جنگجو کے ہتھیار ڈالنے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ۔ دوسری طرف تحریک حماس نے نیتن یاہو کے ان الزامات کی یکسر تردید کردی ۔ حماس نے خبردار کیا کہ جب تک اس کے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے کوئی بھی اسرائیلی یرغمالی غزہ کی پٹی سے”زندہ“واپس نہیں جائیگا۔



















