ایک سیاسی ٹولے نے حکومتی پالیسیوں کےخلاف کام کرنا شروع کر رکھا ہے:جان اچکزئی

کوئٹہ (بیورورپورٹ)نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے ایک سیاسی ٹولے نے حکومت کی پالیسیوں کےخلاف کام کرنا شروع کر رکھا ہے،کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا غیر قانونی غیر ملکیوں کے جانے سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات ہو رہے ہیں، جتنی بھی مخالفت ہو غیر قانونی غیر ملکیوں کو پاکستان سے بھیجا جائے گا،انہوں نے کہا چمن کے ایشوز کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کرنے والوں کا دباو قابل قبول نہیں، پاکستان میں موجود تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کی واپسی کے منصوبے بنانے والی جماعت کے وزراءآج مخالفت کر رہے ہیں،وزیر اطلاعات نے کہا پہلے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو اقتدار سے جاتے ہوئے سبوتاژ کیا، دوبارہ اس معاہدے کو اپنی صوبائی حکومتوں کے ذریعے خراب کرنے کی کوشش کی، اس جماعت نے ملک دشمنی کی انتہا کر دی ہے، انہیں پاکستان اور عوام کا خیال ہوتا تو کبھی ایسا موقف اختیار نہ کرتے۔