گوتریس کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں: فلسطینی اتھارٹی
مقبوضہ بیت المقدس (مشرق نیوز) فلسطینی وزارت خارجہ نے آرٹیکل 99 کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے غزہ جنگ کے خاتمے کیلئے ضروری سمجھاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے خلاف اسرائیل کی جانب سے کی جانیوالی سیاسی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ کیا۔یادرہے کہ ایک غیر معمولی اقدام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے باضابطہ طور پر 15 رکنی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ پٹی میں انسانی تباہی کو روکنے کیلئے اپنا تمام اثر و رسوخ استعمال کرے۔



















