پاکستانیوں سے شادیاں کرنےوالے افغانیوں کیلئے قوانین میں نرمی کی جائے،پشاور ہائیکورٹ

پشاور(بیورورپورٹ)پاکستانیوں سے شادیاں کرنےوالے افغان باشندوں کےلئے قوانین میں نرمی کی جائے،پشاور ہائی کورٹ نے 33 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس وقار احمد نے تحریر فیصلے میںپاکستانیوں سے شادی کرنے والے افغان باشندوں کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) جاری کرنے کا حکم دےدیا۔

فیصلے میں کہا گیا جنہوں نے پاکستانی شہری سے شادی کی ہے ان کےلئے رولز میں نرمی کرنی چاہئے،شادی کی صورت میں پی او سی کارڈ کےلئے پاسپورٹ ،شناختی کارڈ لازمی قرار نہ دیا جائے، شادی کرنے والوں کی نکاح رجسٹرڈ کرنے میں آسانی پیدا کریں، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد کارڈ جاری کیے جائےں، کلیئرنس نہ ہونے کی صورت میں نادرا درخواست مسترد کردے اور وجوہات کو تحریری طور پر درخواست گزار کو فراہم کیا جائے۔