اسلام آباد (بیورورپورٹ)مرکزی رہنما پیپلز پارٹی و سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے عام انتخابات میں مزید تاخیر نئی آئینی خلاف ورزی ہو گی،عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہونے چاہئیں، سینٹ کا نیا پارلیمانی سال 12مارچ 2024کو شروع ہو گا۔
،سینیٹر رضا ربانی نے کہااس سے قبل آدھے سینیٹرز ریٹائرڈ ہو چکے ہوں گے، صوبائی و قومی اسمبلیوں کا ایلکٹرول کالج منتخب نہ ہوا تو 12 مارچ 2024 سے سینٹ غیر فعال ہو جائےگی، سیاسی عدم استحکام معیشت کو مزید کمزور کر دے گا،رضا ربانی نے کہا نگراں حکومت کے پاس 90 دن کا آئینی مینڈیٹ ہے، پاکستان کے حکمراں طبقے کو آئین سے کھیلنا بند کرنا ہو گا، اس طرح کے حالات میں کوئی پارلیمنٹ نہیں ہو گی اور یہ آئین کی خلاف ورزی ہو گی۔
انتخابات میں مزید تاخیر نئی آئینی خلاف ورزی ہو گی: رضا ربانی



















