ن لیگی رہنما رشتے داروں کو ٹکٹیں دلوانے کیلئے سرگرم

لاہور(اپنے رپورٹر سے)ن لیگی رہنما قریبی رشتے داروں کو ٹکٹیں دلوانے کےلئے سرگرم ، ٹکٹوں کی بندر بانٹ کے معاملے پر کئی لیگی رہنما ناراض ہوگئے، پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

لیگی رہنماو¿ں کے خاندان میں ٹکٹوں کے تنازعات کے حل کےلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا،ناراض پارٹی رہنماوں کا موقف ہے پارٹی کو خاندانی سیاست کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔