قیاس آرائیاں ختم ہونی چاہئیں،نواز شریف کیخلاف ہر سازش کو کچل دوں گا:شہباز شریف
لاہور(اپنے رپورٹر سے )صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہا ہے ملک کے مسائل کا واحد حل الیکشن کا بروقت انعقاد ہے،الیکشن کے حوالے سے قیاس آرائیاں ختم ہونی چاہئیں، نواز شریف کیخلاف ہر سازش کو کچل دوں گا، جو نوازشریف کہیں گے وہی کروں گا جہاں سے وہ ٹکٹ دیں گے وہیں سے الیکشن لڑوں گا،خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں قائم بورڈ اپنی سفارشات پارلیمانی بورڈ کو دے گا ،مسلم لیگ ن کے نصیر آباد آفس میں انٹرویو لیے جارہے ہیں،قبل ازیں گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے سرگودھا ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کر لیے، پارلیمانی بورڈ کے سینئرارکان نے کہا ہے ٹکٹوں کی تقسیم میں پارٹی کے مخلص لیکن جیتنے والے کارکنوں کوترجیح دی جائیگی۔



















