لاہور (قمر عباس) واسا جوبلی ٹاﺅن کی سب ڈویژن جوہر ٹاﺅن فیز ون کے مستقل وہیکل ڈرائیورز نے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری گاڑیاں اناڑیوں کے سپرد کردیں، سب انجینئرز کی غیر ذمہ داری، ڈرائیورز عرصہ دراز سے ڈیوٹی سے غیرحاضر، گھر بیٹھ کر تنخواہوں کی وصولی کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق واسا جوبلی ٹاﺅن میں ایم ڈی واسا کا کرپشن فری منصوبہ ناکام بنانے کی خاطر جو ہر ٹاﺅن سب ڈویژن میں مستقل اور عارضی ملازمین کو گھر بیٹھا کر تنخواہ دے جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سب انجینئر کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے کروڑوں روپے کی وہیکل جیٹر اور سکر کے مستقل ڈرائیورمنیر کی وہیکل جیمی نامی سیور مین کے حوالے کر رکھی ہے اور عرصہ دراز سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے کے باوجود محکمہ سے تنخواہ کی وصولی کر رہا ہے اسی طرح مستقل بنیادوں پر شکیل ڈرائیور کی جگہ سیور مین کلاش ہیوی وہیکل چلا رہا ہے متعلقہ سیورمین جو کہ اناڑی ہیں ان کو محکمہ کی کروڑوں روپے مالیت کے وہیکل جیٹڑ اور سکر سپرد کر رکھے ہیں جس سے حادثہ رونما ہو سکتا ہے اور جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے اس پر جوہر ٹاﺅن سب ڈویژن میں عرصہ دراز سے منیر نامی ڈرائیور سمیت دیگر مستقل اور عارضی ملازمین کو گھر بیٹھا کر تنخواہ کی ادائیگی کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متعدد ملازمین محکمانہ سیاسی افراد کے کھاتے میں ڈال رکھے ہیں ان کی تنخواہ کی وصولی ان کی جانب سے لینے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ سب انجینئر جوہر ٹاﺅن سب ڈویژن میں مختلف مالی بے ضابطگیوں میں ملوث بھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جوہر ٹاﺅن سب ڈویژن میں فیلڈ میں عارضی سب انجینئرز سے کام چلایا جا رہا ہے جبکہ مستقل سب انجینئرز اسٹیٹمنٹ اور دیگر مالی امور تک ہی محدود ہیں جس کی وجہ سے جوبلی ٹاﺅن میں سیوریج کا نظام مسلسل خراب ہورہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واسا ترجمان کا کہنا ہے کہ جوبلی ٹاﺅن ڈائریکٹوریٹ انتظامیہ سے معلومات حاصل کرکے آپکی نشاندہی پر انکوائری کی جائیگی۔ غیر حاضر ملازمین کے خلاف اور ان کیلئے سہولت کار بننے والے افسران کیخلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
واسا جوبلی ٹاﺅن سب ڈویژن ،مستقل ڈرائیورز ڈیوٹی سے غیرحاضر، کروڑوں کی گاڑیاں اناڑیوں کے سپرد



















