اقوام متحدہ غزہ میں اسرائیلی جرائم پر ٹربیونل بنا کر تحقیقات کرائے: طاہر اشرفی

لاہور (اپنے نمائندے سے) پاکستان نے اقوام متحدہ سے غزہ میں اسرائیلی جرائم پر ٹربیونل بنانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اقوام متحدہ ٹربیونل بنا کر اسرائیلی بربریت کی تحقیقات کروائے،پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایاگیا اس سلسلے میں سیمیناراور کانفرنسیں منعقد کی گئیں ۔لاہور میں منعقدہ سیمینارسے خطاب خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان کے نمائندہ خصوصی و پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کاکہناتھاکہ ہم اسرائیل کوقابض،غاصب اور ظالم سمجھتے ہیں ہمارے اس اصولی موقف میں کبھی کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نہ ہی آئے گی ہماری کوشش ہے کہ غزہ پرمستقل جنگ بندی ہونی چاہیے۔ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کے عالمی سطح پر اوپن اور بیک ڈور رابطے جاری ہیں آرمی چیف حافظ عاصم منیر اور نگران حکومت کی کاوشوں سے اربوں ڈالرزکی بیرونی سرمایہ کاری نے پاکستان کا رخ کرلیا ہے آنے والے دنوں میں قوم کو مزید خوشخبریاں ملیں گی جامعہ منظورالاسلامیہ لاہورکینٹ میں منعقدہ سیمینار میں مولانا اسداللہ فاروق،علامہ پیرزبیر عابد،مولانا ابراہیم خلیل،مولانا اسلم صدیقی، مولانا اسلم قادری، قاری کفایت اللہ،مولانا مبشر رحیمی،مفتی ملک شیر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔