آئی جی پنجاب کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل کا بلا تاخیر ازالہ اولین ترجیح ہے، تمام آرپی اوز، ڈی پی اوز اس حوالے سے بلا تاخیر اقدامات کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ کھلی کچہری میں افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، آئی جی پنجاب نے شہریوں کے مسائل سنے اوردرخواستوں پرفوری ایکشن لیتے ہوئے ازالے کیلئے احکامات جاری کئے۔ سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری۔علاوہ ازیں آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں ڈاکٹر عثمان انور نے 06 ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 12 لاکھ سے زائد مزید فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے زخمی غازی کانسٹیبل محمد شہباز کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، جھنگ کے غازی انسپکٹر شاہد محمود کو 03 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے، لاہور کے زخمی کانسٹیبل طاہر افضال اور فیصل آباد کے محمد تنویر کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، راجن پور کے غازی کانسٹیبل میران خان اور زخمی کانسٹیبل محمد سلیم کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کی منظوری کے بعد فنڈز جاری کئے۔ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا نے کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی اجلاس کی صدارت کی۔ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ -I ڈاکٹر انعام وحید خان اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ بطور ممبر اجلاس میں شریک ہوئے۔