چیچہ وطنی( سلطان مصطفائی) میونسپل کمیٹی کی نااہلی سے شہر کوڑے کرکٹ اورالفتح روڈ سیوریج کے گندے پانی سے پیدل چلنے والوں کیلئے وبال جان بن گیا۔ گندگی کے لگے ڈھیر اور الفتح روڈ پر کھڑا سیوریج کا پانی انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
عرصہ دراز سے الفتح روڈ پر بنے دریا نما کھالے کا مستقل حل میونسپل کمیٹی کے بس سے باہر ہوگیا،ہرماہ منڈی مویشیاں کے آٹھوں روزمنڈی کے سیوریج کاپانی اورجانوروں کے گوبرکی وجہ سے اکثر کھال بند ہوجاتاہے جس وجہ سے سیوریج کاپانی زائد ہونے کی بناءپر سڑکوں پرآجاتاہے جس کی وجہ سے راہ گیروں ،مسافروں اورنمازیوں کوپیدل چلنے میں دشواری کاسامناکرناپڑتاہے بلدیہ افسران کھالے کے پانی کے ٹھیکیداروں کی ایما پر چلنے لگے دو روڈز کا پانی الفتح روڈ سے گزار کر مکینوں کی مشکلات میں اضافہ کیا جانے لگا ۔
علاقہ مکین،راہگیر سیوریج کے گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں جبکہ میونسپل افسران خاموش تماشائی بن گئے شہریوں نے افسران کی علاقہ کے مستقل مسئلہ پر ڈنگ ٹپاﺅ اور چشم پوشی پر کمشنر ساہیوال,ڈی سی ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
چیچہ وطنی:میونسپل کمیٹی کی نااہلی، گلیوں بازاروں میں سیوریج کا پانی بہنے لگا



















