لاہور(خبر نگار)”محسن سپیڈ“تےز تر،چھ ماہ کی بجائے اڑھائی ماہ میں کیولری انڈر پاس مکمل جبکہ لاگت مےں15فیصد بچت ہوئی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کیولری انڈر پاس کا افتتا ح کردےا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے افتتاحی تقرےب سے خطاب مےں کےولری انڈر پاس کی تکمےل پر اہل لاہور کو مبارکباددی،وزےراعلیٰ محسن نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا لاہوربالخصوص گلبرگ اورڈےفنس والوں کو کےولری انڈر پاس کی تکمےل پرمبارکباد پےش کرتاہوں،7دسمبر کو گھوڑا چوک فلائی اوور کھولنے سے سنٹر پوائنٹ تا ڈےفنس موڑروڈ سگنل فری ہوجائےگا جبکہ محسن نقوی علی الصبح بیدیاں پہنچ گئے،بیدیاں انڈرپاس کے سائیڈ روڈز کی تعمیر مکمل نہ ہونے پر اظہار برہمی کےا،وزیراعلیٰ نے بیدیاں انڈر پاس سائیڈ روڈز کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر جواب طلب کر لیا، سائیڈ روڈز کی تکمیل کےلئے 25نومبر ڈیڈ لائن مقرر کی گئی،کام مکمل کیوں نہیں ہوا؟،ایل ڈی اے حکام وزیراعلیٰ کے سوال پر لاجواب ہوگئے،محسن نقوی نے کہا سموگ مےں کمی کےلئے گھر مےں رہےں ،غےر ضروری طورپرباہرنہ نکلےںاگر ہم اپنے ماحول کا خےال رکھےںگے تو مثبت فرق پڑے گا،گزشتہ 3 دن ٹرےفک مےں کمی کی وجہ سے سموگ کا لےول کم ہوا ہے مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے بابا گرونانک کے جنم دن پر آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد نے ملاقات کی،بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کےلئے آنے والے سکھ یاتریوں کا وفد 39ارکان پر مشتمل تھا ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملاقات مےںسکھ یاتریوں کی تجویز اور سفارشات نوٹ کیں اور عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی،وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر صوبائی وزیر اوقاف اظفر ناصر اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنم دن کی تقریب کیلئے ننکانہ صاحب جائیں گے جبکہ گوجرانوالہ میں پرانا گردوارہ اور قدیمی حویلیوں کی تعمیرو بحالی کی جائےگی،وزےراعلیٰ پنجاب نے مہمانوں کا خےر مقدم کرتے ہوئے پنجابی مےں گفتگو کی اور کہاسکھ بھراواں تے بہناں داں آنا ساڈے سر متھے، ویزے دے معاملے تے دوجے مسائل وی حل کرا گے، بزرگاں دا آنا سر متھے،پر نوجوان بھراواں نو وی لاہور آنا چاہیے دا اے دریں اثناوزےراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان ٹےلی وےژن کی 59وےں سالگرہ کی تقرےب مےں شرکت کی اوروفاقی وزےر مرتضی سولنگی اورصوبائی وزےر عامر مےر کے ہمراہ کےک کاٹا،وزےراعلیٰ محسن نقوی نے سالگرہ کی تقرےب مےں بطورمہمان خصوصی خطاب بھی کےا،وزےراعلیٰ محسن نقوی نے کہا پنجاب اورحکومت پنجاب کی طرف سے پی ٹی وی والوںکو 59سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں،مےری نےک خواہشات پی ٹی وی اوراس کے ملازمین کےساتھ ہےں۔
محسن سپیڈ،کیولری انڈر پاس بھی وقت سے پہلے مکمل، افتتاح، لاگت میں15 فیصد بچت



















