مریم اورنگزیب کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
لاہور(کورٹ رپورٹر)خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز گفتگو کیس میں عدم حاضری پر مرکزی رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردئیے۔
جج عبہر گل نے سماعت کی ،مریم اورنگزیب پیش نہ ہوئیں ،میاں جاوید لطیف سمیت دیگر ملزموں نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی، عدالت نے ملزموں کے وکلا کو مشاورت کرنے کی مہلت دے دی۔
عدالت نے مریم اورنگزیب کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردئیے اورمیاں جاوید لطیف سمیت دیگر کو بھی آئندہ سماعت پر 9دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی،پیش ہونے پر میاں جاوید لطیف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے گئے۔



















