اسلام آباد (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا،ای سی پی نے وزارت داخلہ سے29نومبر تک سکیورٹی پرجامع رپورٹ طلب کر لی۔
ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا پولیس نفری کی قلت کے باعث انتخابات میں پاک فوج و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، چاروں صوبوں ،اسلام آباد کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی دستیابی پر رپورٹ دیں،صوبوں میں نفری کی قلت پربھی الیکشن کمیشن کو تحریری آگاہ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
خط کے مطابق وفاق ، چاروں صوبے آئین کے تحت الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں،الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کیلئے تمام آئینی و قانونی اقدامات کر رہا ہے، تمام حلقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں تیار کرلیں،ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب قومی 141،صوبائی اسمبلی کی 297 نشستیں ہوں گی،لاہور میں قومی اسمبلی 14،صوبائی اسمبلی کی کل نشستیں 30 ہوں گی،الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کرےگا۔
عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کو خط



















