لاہور (مرزا ندیم بیگ) نوانکوٹ کے علاقہ اور سکیم موڑ ملتان روڈ اورکھاڑک سٹاپ پر ٹریفک پولیس کے وارڈنز اپنی مصروفیات میں لگے رہتے ہیں جبکہ ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا جس کے باعث لوگوں کیلئے وہاں سے گذرنا محال ہو گیا ایمرجنسی کی صورت میں بھی وہاں سے نکلنا محال ہو جاتا ہے ،اکثر وارڈنز ڈیوٹی سے غائب پائے جاتے ہیں اور کچھ موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر اپنے موبائل فونز پر یا گپ شپ میں مصروف رہتے ہیں ،اس حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وارڈنز نے افسران کے احکامات پر چالان کرنے کیلئے تو کوئی کسر نہیں چھوڑتے کوئی ایمرجنسی پیش آنے پر بھی جا رہا ہو معافی نہیں دیتے منت سماجت سننے کی بجائے الٹا بدتمیزی کا مظاہر ہ کرتے ہیں ابھی ون وے ،لائسنس اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایسے ایکشن لیتے ہیں جیسے ان سے محنتی اور فرض شناس پورے پاکستان میں ہے ہی نہیں لیکن ان کی اصل ذمہ داری جو ہے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے سے بچانا ٹریفک کی روانی کو متاثر نہ ہونے دینا اس طرف آج تک اہم شاہراﺅں کے علاوہ اہمیت نہیں دی جاتی یہی وجہ ہے کہ ان علاقوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں بھی ہوتی ہیں حادثات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں اور ٹریفک جام رہنا معمول بنا ہوا ہے ،لوگوں کا کہنا تھا کہ چوک یتیم خانہ اور سکیم موڑ مصروف ترین روڈ ہیں یہاں چاروں طرف سے ٹریفک کی آمدو رفت جاری رہتی ہے لیکن یہاں پر فرض شناس وارڈنز اپنی ڈیوٹی بخوبی سرانجام دیتے کم ہی نظر آتے ہیں گذشتہ روز جمعہ کے بعد وارڈنز غائب تھے سکیم موڑ پر ایک وارڈنز اپنی ڈیوٹی کرنے کی بجائے سائیڈ پر کھڑی اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر موبائل فون پر مصروف رہا ساتھ وہاں کھڑے افراد سے گپ شپ لگاتا رہا جبکہ ٹریفک کا نظام گاڑی و موٹر سائیکل وغیرہ چلانےو الوں کے ہاتھوں میں رہا اسی طرح کھاڑک سٹاپ بھی مصروف ترین روڈ ہے کیونکہ ملتان روڈ سے ٹریفک ٹھوکر کی طرف،سبزہ زار سے ،اقبال ٹاﺅن سے اور ٹھوکر دیگر سائیڈوں سے ٹریفک یہاں سے گذرتی ہے پہلے یہاں روڈ پر جو کام ہو رہا تھا اس کی وجہ سے لوگوں کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑاوہاں اب بھی صورتحال کچھ اسی طرح کی ہے آئے روز ٹریفک وہاں جام رہتی ہے اور وارڈنز اس جگہ پر بھی وارڈنز ڈیوٹی دیتے ہیں لیکن مسلسل وہاں ان کو بھی کم ہی دیکھا گیا ہے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب ،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک اور سی ٹی او لاہور کو چاہئے کہ جہاں وارڈنز چالان اور پکڑ دھکڑ میں بڑی پھرتی دکھاتے ہیں وہاں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہونے سے بچانے کیلئے فرض شناسی کا مظاہرہ کریں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں جانے والوں اور ٹائم پر منزل مقصود تک پہنچے والوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ٹریفک وارڈنز کی ذاتی مصروفیات، ٹریفک جام رہنا معمول



















