اسلام آباد (مشرق نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی نے 190 ملین پاونڈز کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ عدالت عظمیٰ میں اپیل ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کے توسط سے دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں گرفتار تھے، ٹرائل کورٹ نے عدم حاضری پر ضمانت خارج کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر ضمانت بحال کی جائے۔
ایک سو نوے ملین پاونڈز کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل دائر



















