علامہ اقبال ٹاﺅن ،گھر میں داخل ہونےوالے 6ڈاکومقابلے میں ہلاک

لاہور( کرائم رپورٹر)پولیس کی بروقت کارروائی،علامہ اقبال ٹاﺅن کے گھر میں داخل ہونے والے 6ڈاکوﺅں کو مقابلے میں ہلاک کر دیا ،اہلخانہ محفوظ رہے۔


4ڈاکو علامہ اقبال ٹاﺅن کے کالج بلاک میں واقعہ ڈاکٹر عباد نامی شہری کے گھر میں داخل ہوئے ،2گھر کے باہر پہرے پر موجود رہے ،چھت پر موجود لڑکی نے ڈاکوﺅں کو دیکھ کر شور مچا دیا جس پر اہل علاقہ نے فوری طور پر پولیس ایمر جنسی 15پر کال کر دی ، وائرلیس ہونے پر پٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچی تو پہرے پر موجود ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر دی ،جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو مارے گئے ۔

ایس پی اقبال ٹاﺅن ،ایس پی سی آئی سمیت دیگر افسر بھی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے،2ڈاکومقابلے کے دوران گھر کے اندر مارے گئے ،2فرار ہونے کی کوشش میں گولیوں کا نشا نہ بنے،یر غمال بنائے گئے تمام اہلخانہ کوبحفاظت باہر نکال لیا گیا،خوش قسمتی سے تمام اہلخانہ محفوظ رہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے 6ڈاکووں کو کیفر کردار تک پہنچانے پر سی آئی اے ، آپریشنز ونگ ٹیموں کو شاباش دی ، آئی جی پنجاب نے کہا پولیس ٹیم نے 15 کی کال پر فوری ریسپانڈ کیا، ڈاکووں کی سرکوبی کےلئے سی آئی اے ، آپریشنز ونگ کے مابین بہترین کوآرڈینیشن اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا گیا، ڈاکوو¿ں کی طرف سے پولیس پر شدید فائرنگ کے باوجود بہترین حکمت عملی سے ڈاکووں کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا ۔

عثمان انور نے کہا پنجاب پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کےلئے ہمہ وقت الرٹ ہے، ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔