تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہےکہ ہم غزہ پر قبضے کا ارادہ نہیں رکھتے اور یہ ہمارا مقصد نہیں ہے جب کہ ہمارے پاس الشفا ہسپتال میں یرغمالیوں کو رکھے جانے کے ٹھوس شواہد تھے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد تھے کہ حماس نے الشفا ہسپتال میں یرغمالیوں کو رکھا ہوا ہے، ان ہی ٹھوس شواہد کی بنا پر اسرائیلی فوج ہسپتال میں داخل ہوئی لیکن اسرائیلی فوجیوں کے پہنچنے سے پہلے حماس رہنما الشفا ہسپتال سے نکل گئے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے انٹرویو کے دوران اپنی حکومت کے پاس یرغمالیوں کے حوالے سے انٹیلی جنس اطلاعات کا دعویٰ کیا لیکن انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔ یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق ڈیل کے سوال پر نیتن یاہو نے کہا کہ ہم زمینی آپریشن شروع کرنے سے پہلے اس ڈیل کے قریب تھے لیکن اسرائیلی فوج کے زمینی آپریشن نے حماس پر سیز فائر کیلئے دباو¿ ڈالا ہے۔ سرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنے یرغمالوں کو واپس لاسکتے ہیں تو ہم عارضی طور پر سیز فائر کریں گے لیکن میں نہیں سمجھتا یہ میرے مقصد کو پورا کرے۔
غزہ پر قبضے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے: اسرائیلی وزیراعظم



















