دوحہ (مشرق نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قطر میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانےہ سے ملاقات کی ۔اس موقع پر حماس کی مرکزی قیادت اورجماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی موجود تھے۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانےہ نے امےر جماعت اسلامی سراج الحق کو غزہ کی موجودہ صورتحال پر مکمل بریفنگ دی۔اسماعےل ہانےہ نے سراج الحق کی ملاقات مےں کہا کہ اہل غزہ و فلسطےن کے عوام سے اظہار ےکجہتی کرنے پر ہم جماعت اسلامی اورپاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔امےر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسماعےل ہانےہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستان قوم اور امت مسلمہ آپ کے ساتھ کھڑی ہے، سراج الحق نے اسماعےل ہانےہ کو19 نومبر لاہور میں تاریخی غزہ مارچ میں خطاب کی دعوت دی۔درےں اثنا امیر جماعت اسلامی سراج الحق چھ روزہ دورے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ہےں انہوں نے اپنے چھ روزہ دورہ مےں اےران،ترکےہ اور قطر کا دورہ کےا ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی تہران میں رہبر ایران کے مشیر برائے امور خارجہ آیت اللہ آغا قمی اور دیگر رہنما¶ں سے ملاقات کی ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ترک پارلیمنٹ کے سپیکر نعمان قرتولموش سے ملاقات ہوئی غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،سراج الحق نے غزہ کو بچانے کیلئے ترکیہ سمیت مسلم ممالک کی حکومتوں کے مشترکہ کردار پر زور دیا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے استنبول میں فلسطین مارچ سے خطاب کیاامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عالمی اسلامی تحریکوں کے رہنماوں سے ملاقاتیں کیںسراج الحق نے ترکیہ میں سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کی۔
سراج الحق کی قطر میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانےہ سے ملاقات ،فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی



















