نارووال پولیس کا کریک ڈاﺅن،ڈکیت گینگ کے3ارکان گرفتار


نارووال(حسن نواز) ڈی پی او کی سربراہی میں پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاون جاری۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بدو ملہی نے ڈاکووں کیخلاف کریک ڈاون میں 03رکنی ڈکیت گینگ کارندوں ارسلان عرف سنی،عاصم رضا اور یاسر اقبال کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 01رائفل پمپ ایکشن،02پسٹل برآمد کرلیے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔


ایس ایچ او تھانہ رعیہ خاص نے منشیات فروشوں احسن اقبال،رضوان اور بشارت کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے03کلو 90گرام چرس برآمد کرلی، ایس ایچ او تھانہ سٹی نارووال 03منشیات فروشوں واجد،جاوید اور سلیم کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 40لیٹر شراب معہ چالو بھٹی برآمد کرلی جبکہ ناجائز اسلحہ ہولڈرسلمان کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کرلیا, منشیات فروش ساجد محمود کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 01کلو 320گرام چرس برآمد کرلی۔ایس ایچ او تھانہ کوٹ نیناں نے ڈاکو وں کیخلاف کریک ڈاون میں ڈکیت زبیر لطیف کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کرلیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔تمام ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔