غزہ میں اسرائیلی درندگی کی انتہا،عالمی برادری کردار اد کرے،بلاول بھٹو

اسلام آباد (بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے ہسپتالوں میں زیرعلاج بچے ،بزرگ،خواتین اسرائیلی درندگی و بربریت کا شکار ہوگئے، عالمی برادری مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا الشفاء، العودہ، القدس اور انڈونیشین سپتال کو نشانہ بناکر اسرائیل نے دہشتگردی کی بدترین مثال قائم کردی،غزہ میں ہر 10 منٹ میں اسرائیلی جارحیت کے ہاتھوں بچہ شہید ہورہا ہے اور نیتن یاہو سیز فائر سے انکاری ہے،دنیا کو کردار ادا کرنا ہوگا۔