پنجاب، جیلوں میں اپنی مرضی کی ڈیوٹیاں کرنے والے بااثر وارڈرز کے تبادلے

لاہور (مرزا ندیم بیگ) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کے احکامات پر پنجاب بھر کی جیلوں سے اثر ورسوخ کے بل بوتے پر اپنی مرضی کی ڈیوٹیاں کرنے والے وارڈرز کی چھٹی کر دی گئی، انکو مختلف جیلوں میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے، سات جیلوں سے 70 وارڈرز کے تبادلے کئے گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں بڑی تعداد میں سفارشی وارڈرز عرصہ پانچ سال یا اس سے سے بھی زیادہ ٹائم پریڈ گذر جانے کے باوجود ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے جن کے بارے میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے حقائق علم میں آنے کے بعد احکامات جاری کئے کہ پنجاب بھر کی تمام جیلوں میں جتنے بھی جیل ملازمین چیک کئے جائیں جو عرصہ پانچ سال سے ایک ہی جیل میں تعینات ہیں ان کا فوری تبادلہ کیا جائے ،آئی جی کی ہدائیت پر ڈی آئی جی لاہور ریجن نے معلوم ہوا ہے کہ جن جیلوں سے وارڈرز ٹرانسفر کئے ہیں ان میں پہلی پوزیشن ابھی تک حافظ آباد ڈسٹرکٹ جیل کی ہے وہاں پانچ سال سے 23 وارڈرز ڈیوٹی کر رہے تھے جن کو مختلف جیلوں میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے اس کے بعد دوسری پوزیشن شیخوپور ڈسٹرکٹ جیل کی رہی وہاں سے 16 تین جیلوں لاہور ڈسٹرکٹ جیل،سیالکوٹ اور نارووال ڈسٹرکٹ جیل سے دس کے حساب سے 30 وارڈر تبدیل کئے گئے جبکہ سے کم قصور ڈسٹرکٹ جیل سے وارڈرز نکلے ان کی تعداد چار تھی ان کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے ،اس حوالہ سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا ہے کہ کوئی بھی جیل ملازم اتنا عرصہ ایک ہی جیل میں تعینات نہیں رہ سکتا اس وجہ سے بہت سے معاملات خراب ہوتے ہیں اس لئے احکامات دیئے تھے کہ جتنے بھی ملازمین پانچ سال یا اس سے زائد عرصہ سے ایک ہی جیل میں تعینات ہیں ان کے فوری تبادلے کئے جائیں ،اس پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے 70 وارڈرز کو ٹرانسفر کر دیا گیا ہے ،آئی جی جیل خانہ جات کا مزید کہنا تھا کہ جہاں ان کی فلاح و بہبود کیلئے بہت سے احسن اقدامات اٹھائے گئے بلکہ یہ سلسلہ جاری ہے اسی طرح دیگر جو ان کی کوتاہیاں ہیں ان کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔