عیسیٰ خیل ( نمائندہ مشرق ) سماجی کارکن و سوشل ورکر اصغر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تقریبا ً10سے15 سال پہلے وانڈھا سیدوخیل میں پرائمری سکول سیدو خیل کے نام سے ہوتا تھا جو کہ نہ معلوم وجوہات کی بناپر بند کردیا گیا جس میں غریبوں کے بچے تعلیم حاصل کرتے تھے ۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اور آبادی میں اضافہ ہونے کی صورت میں پرائمری سکول سیدوخیل کی بحالی انتہائی ضروری ہے، آبادی کے بڑھ جانے کی وجہ سے اور دیگر سکولوں کا فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے غریبوں کے بچے تعلیم جیسے زیور کے حصول سے محروم ہیں اور نہ ہی اس مہنگائی کے دور میں غریب لوگ اپنے بچوں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تعلیم دلوا سکتے ہیں، گورنمنٹ آف پنجاب سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلہ کی طرف خصوصی توجہ کرتے ہوئے پرائمری سکول سیدوخیل کی منظوری دی جائے جس کی سرکاری بلڈ نگ آج بھی اپنے جگہ پر موجود ہے ۔
پرائمری سکول سیدوخیل کی بحالی وقت کی ضرورت ہے: اصغر خان



















