بنگورو(ایم این پی)نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو پھر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے مقررہ وقت تک 2اوورز کم پھینکے جس کے باعث پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10، 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلطی کو تسلیم اور جرمانے کی سزا کو قبول کرلیا۔
واضح رہے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں بھی پاکستان ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد ہوا تھا۔
پاکستان ٹیم کوسلو اوور ریٹ پر پھر جرمانہ عائد



















