لاہور(اپنے نمائندے سے) مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے ن لیگ کو نہیں بلکہ ریاست کو ضرورت ہے نوازشریف وزیراعظم بنیں گے تو ملک کو مشکل سے باہر نکالا جا سکتا ہے،کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں ہونی چاہیے ،زخم پر مرہم رکھ کر آگے بڑھ رہے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا انتخابات میں لیول پلینگ فیلڈ اور منصفانہ ہونے چاہئیں ،قصور وار کو قصور وار ،بےگناہ کو کلین چٹ ضرور دیں،ایک ادارے کا سربراہ فیض آباد دھرنے کے ماسٹر مائنڈ کاپوچھ رہا ہے ،کیا 9 مئی یا 2017 اور سی پیک روکنے والوں کا پتہ نہیں لگنا چاہیے ،جس طرح 10سال ماسٹر مائنڈ کا نام نہیں لیا گیا کہیں کٹہرے میں لاتے لاتے 10سال نہ لگ جائیں،انتخابات پر سپریم کورٹ کافیصلہ خوش آئند ہے۔
ن لیگ نہیں ریاست کو نوازشریف کی ضرورت ہے،جاوید لطیف



















