غزہ ،تل ابیب ،واشنگٹن،تیونس (مشرق نیوز)اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری جاری ہے ، صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 271 فلسطینیوں کو شہید کردیا، مجموعی شہادتوں کی تعداد 9ہزار سے زائد ہوچکی ۔
غزہ میں اسرائیلی مظالم ہر حد سے گزر گئے ، گزشتہ 2 روز کے دوران جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے حملوں میں 195 فلسطینی شہید جبکہ 700 سے زائد زخمی ہوگئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد شہید ہوگئے۔
جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے الفلوجہ علاقے میں گھروں پر درجنوں میزائلوں سے حملے کئے گئے ، یونیسیف نے لگاتار 2 دن تک اسرائیلی حملوں کی زد میں رہنے والے غزہ کے جبالیہ کیمپ سے سامنے آنے والے ”قتل عام“ کے مناظر کو خوفناک اور المناک قرار دیا ۔
یونیسیف نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ملک میں بے گھر ہونے والوں کی بستیاں یعنی پناہ گزین کیمپ اور ان میں رہنے والے شہریوں کو عالمی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے، تنازع کے فریقوں کی ذمہ داری ہے وہ ان کا احترام کریں اور حملے سے محفوظ رکھیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کو روک کر یرغمالیوں کو رہا کرایا جائے، جنگ میں وقفے کی ضرورت ہے،امریکی صدر نے مزید کہا اس وقت صورتحال بہت سنجیدہ ہے، امریکہ، اسرائیل اور مسلم ممالک جنگ کے حوالے سے پیچیدگی کا شکار ہیں، یرغمالیوں کی رہائی ہمارا پہلا اور بنیادی مقصد ہونا چاہیے۔
ادھر غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بحرین نے اپنی سرزمین پر موجود اسرائیلی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا،بحرین کی پارلیمان کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق عرب ملک نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس طلب کرتے ہوئے اس کے ساتھ اقتصادی تعلقات بھی معطل کر دئیے۔
تیونس کی ویمن ٹینس پلیئر اونس جبیر نے میچ کی انعامی رقم فلسطینیوں کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے،میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اونس جبیر غزہ کے بچوں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں، اونس جبیر نے ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد اپنی انعامی رقم کا کچھ حصہ فلسطین کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















