امریکہ میں فائرنگ سے 22افراد ہلاک، 50سے زائد زخمی

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ کی ریاست مین کے شہر لیوسٹن میں فائرنگ کے واقعات میں کم سے کم 22 افراد ہلاک اور 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔امریکی نیوز چینل کے مطابق مقامی ہسپتال کا کہنا تھاکہ فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک و زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام نے لیوسٹن اور آبرن کے رہائشیوں سے کہا کہ وہ اپنے گھروں ہی میں مقیم رہیں۔ پولیس نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ۔پولیس حکام نے مشتبہ رائفل پکڑے ایک ملزم کی تصاویر جاری کی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک گاڑی کی تصویر بھی جاری کی ہے جو مبینہ طور پر اس واقعہ میں استعمال ہوئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث شخص کی تلاش جاری ہے۔