غزہ جنگ،سلامتی کونسل کی خاموشی ناقابل قبول ہے:سعودی عرب

ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں غزہ بحران پر ایک اعلی سطح کے اجلاس کے موقعے پر تمام شہریوں کی اموات کی شدید مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے شہریوں کو نشانہ بنانے پر اپنی واضح مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وہ کوئی بھی ہوں۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ان کے ملک نے دوست اور برادر ممالک کے ساتھ مل کر ان مقاصد کو حاصل کرنے اور تشدد کے دور کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام محصور ہیں اور غزہ پر اسرائیلی جنگ میں اضافے کا شکار ہیں۔سعودی وزیر خارجہ کے مطابق(فوجی کارروائیوں)میں (فلسطینی)شہری سہولیات، سکولوں، ہسپتالوں، بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا عمل جاری ہے۔ وہ خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت ہزاروں شہریوں کی جانیں لے چکے ہیں۔ انہوں نے ہزاروں شہریوں کو زخمی کیا ہے۔اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے غزہ کے باشندوں کے خلاف اس اجتماعی سزا کو ختم کرنے اور انہیں زبردستی بے گھر کرنے کی کوششوں کو ختم کرنے میں بین الاقوامی برادری کی آج تک ناکامی، ہمیں سلامتی اور استحکام کے قریب نہیں لے جا سکے گی۔