سرائے عالمگیر :ٹرانسپورٹرز مافیاز عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف

سرائے عالمگیر (شیخ سعید رشید) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات سے سرائے عالمگیر کے عوام محروم آدھے کلو میٹر کے سفر کا 50 روپے کرایہ وصول کیا جا رہا ہے پرانے کرائے برقرار ٹرانسپورٹرز مافیاز عوام کو لوٹنے میں مصروف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونیوالی کمی کے ثمرات سے سرائے عالمگیر و گردونواح کے عوام محروم چلے آرہے ہیں سرائے عالمگیر سٹی سے نہر اپر جہلم کے آدھے کلو میٹر سے بھی کم سفر کا کرایہ چھوٹی بڑی گاڑیوں والے 50 روپے اور سرائے عالمگیر سے جہلم کے ڈیڑھ کلو میٹر سفر کا کرایہ 60 روپے وصول کیا جا رہا ہے اسی طرح جی ٹی روڈ پر سرائے عالمگیر سے دوسرے چھوٹے بڑے شہروں قصبوں میں چلنے والی مسافر گاڑیوں بس، ویگنوں، ہائی ایسوں فلائنگ کوچز اور دوسری گاڑیوں والے من مرضی کے کروائے وصول کر رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی حکام اور ضلعی حکام محکمہ ٹرانسپورٹ سے خوب گلے شکوے کئے مسافروں نے ضلعی حکام ٹرانسپورٹ اور صوبائی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صرف زبانی حکمنامے جاری نہ کریں بلکہ فیلڈ میں جا کر عوام ریلیف مہیا کر نے کے لئے عملی طور پر کام کر کے دکھائیں۔