اسلام آباد (مشرق نیوز) قومی ائیر لائن کے مالی بحران سے جڑا ایندھن کا اہم ترین معاملہ حل نہیں ہوسکا، جس بنا پر بہت کم طیاروں کو کوٹہ سسٹم کی بنیاد پر ایندھن مل پا رہاہے۔ منگل 24 اکتوبر کیلئے پی آئی اے کی 51 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی کے 368 اور پی کے 369، کراچی تربت کی پی کے 501 اور پی کے 502، لاہور کی پی کے 302، پی کے 303، پی کے 306، کراچی سکھر پی کے 536 اور پی کے 537، کراچی کوئٹہ کی پی کے 310 اور پی کے 311 بھی منسوخ ہیں۔ کراچی کیلئے دمام سے پی کے 242 منسوخ کی گئی ہے۔
ایندھن کی قلت سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بدستور متاثر، آج بھی 51 پروازیں منسوخ



















