ن لیگ اتحادی،مستقبل میں بھی ملکرچلیں گے،بلوچستان عوامی پارٹی

کوئٹہ(بیورورپورٹ)بلوچستان عوامی پارٹی نے عام انتخابات میں ن لیگ کےساتھ چلنے کااعلان کردیا۔

ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر کہدہ بابر نے بیان میں کہا ن لیگ کے اتحادی تھے، مستقبل میں بھی ملکر چلیں گے،نوازشریف کی وطن واپسی کا خیرمقدم کرتے ہیں، واپسی ملک کےلئے خوش آئند ہے، پاکستان سیاسی و معاشی استحکام کی طرف بڑھے گا۔