شہداءسانحہ کارساز ،فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دعائیہ تقریب

کالاباغ (شبیر حسین ) پیپلز پارٹی ضلع میانوالی میں سانحہ کارساز کے شہدا اور فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کےلئے مرکزی تقریب گھوڑا چوک لاری اڈا کالاباغ میں رہنما پیپلز پارٹی ملک وحید خان ، امیدوار برائے حلقہ این اے 89 و پی پی 85 نواب ملک امیر خان اور نواب زادہ ملک مزمل علی خان کی سربراہی میں ہوئی۔

تقریب میں ضلعی صدر زبیر حمزہ خان نیازی،امیدوار برائے حلقہ این اے 90 رانا عزیز الرحمان ،امیدوار پی پی 87 ایاز خان نیازی، امیدوار حلقہ پی پی 88ڈاکٹر مظہر حسین اور دیگر نے شرکت کی، آخر میں شہدائے کارساز اور فلسطین کی سلامتی اور شہدا کےلئے دعا کی گئی،تقر یب کے اختتام پر امیدوار این اے 89 نواب آف کالاباغ ملک امیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کا دوسرا نام قربانیاں ہے، سب سے زیادہ قربانیاںپیپلز پارٹی نے دی ہیں، انتخابات جیت کر بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے۔