اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر 14 ملکی فضائی مشق انڈس شیلڈ2023 میں پاک فضائیہ جدید فضائی جنگی حکمت عملیوں و شریک ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دے کر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق انڈس شیلڈ خطے کی سب سے بڑی فضائی جنگی مشقوں میں سے ایک ہونے کی بدولت نمایاں حیثیت کی حامل ہیں ،مشق بین الاقوامی تعاون کو تقویت دینے اور ملکی فضائی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی جانب اہم سنگ میل ہے ۔،دنیا کی صف اول کی فضائی افواج کے پائلٹس، گراو¿نڈ عملہ اور ایئر ڈیفنس کنٹرولرز سمیت جدید لڑاکا طیارے شریک ہیں،ترجمان پاک فضائیہ نے کہاانڈس شیلڈ 14 ممالک کی بہترین فضائی افواج کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرنے کےلئے پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔
فضائی مشق میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، مصر، عمان، بحرین، آذربائیجان، انڈونیشیا، مراکش، ازبکستان، چین اور ہنگری کی فضائی افواج نے شرکت کی،انڈس شیلڈ مشترکہ مقاصد کے حصول کےلئے شریک ممالک کے باہمی شراکت داری کے عزم کا ثبوت ہے،فضائی مشق شریک ممالک کو درپیش مشترکہ خطرات کے پیش نظر فضائی جنگ کے نئے ابھرتے محرکات کا احاطہ کرے گی۔
آپریشنل ایئر بیس پر 14 ملکی فضائی مشق انڈس شیلڈعالمی توجہ کا مرکز



















