اسلام آباد(بیورورپورٹ) الیکشن کمیشن نے ایک کروڑ 30 لاکھ ووٹرز کے حق رائے دہی سے محروم ہونے کی تردید کردی۔
بیان میں کہا گیا الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 27 کے مطابق کسی بھی ووٹر کا اندراج شناختی کارڈ کے مطابق مستقل یا موجودہ پتے پر کیا جاتا ہے جس کا آبادی کے اعداد و شمار سے کوئی تعلق نہیں ، مردم شماری کسی بھی شخص کی ذاتی موجودگی پر کی جاتی ہے جبکہ ووٹر کا اندراج شناختی کارڈ کے پتے کے مطابق ہوتا ہے،تمام اہل افراد کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کےلئے انتخابی فہرستوں کو28 ستمبرسے غیر منجمد کیا ہوا ہے اور عوام کو میڈیا کے ذریعے ووٹ کے اندراج، اخراج و درستگی پر مسلسل آگاہی فراہم کی جارہی ہے،عمل 25 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گا۔
الیکشن کمیشن نے کہا اپنی آئینی و قانونی ذمہ داری اور ووٹرز کے حقوق سے بخوبی آگاہ ہےں،حلقہ بندی کے عمل سے ووٹر کے حق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا
حلقہ بندی سے ووٹر کے حق پر کوئی اثر نہیں پڑےگا،الیکشن کمیشن



















