لاہور (اپنے نمائندے سے) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے فلسطینیوں کی حمایت کا راستہ صرف جہاد ہے،عالم اسلام اسرائیل کےخلاف جہاد کا اعلان کرے۔
فلسطینیوں کےساتھ یکجہتی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کراچی سے لےکر چترال تک قوم کا شکریہ ، مسلم حکمران فلسطینیوں کا ساتھ دیں یا نہ دیں ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،مسجد اقصیٰ کی آزادی کا مشن جان سے زیادہ عزیز ہے اگر امریکی بیڑہ غزہ میں جا سکتا ہے تو سن لو ہم بھی جانے کیلئے تیار ہیں،اسرائیل ناجائز ریاست ہے،اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کہاں سوئے ہوئے ہیں۔
سراج الحق نے مزید کہانگران وزیراعظم نے فلسطین میں 2 ریاستوں کا بیان دیا، انوارالحق کاکڑ صاحب یہ قائداعظم کی پالیسی نہیں ، نگران وزیراعظم کا بیان فلسطینیوں کےساتھ بے وفائی ہے، بیان واپس لیں،فلسطینیوں کےساتھ جلد مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کریں گے۔
عالم اسلام اسرائیل کیخلاف جہاد کا اعلان کرے، سراج الحق



















