پاکستان کے جعلی پاسپورٹ پر 12 ہزار افغانیوں کا سعودی عرب پہنچنے کا انکشاف

اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان کے جعلی پاسپورٹس پر 12 ہزار سے زائد افغانیوں کا سعودی عرب پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی پاسپورٹس پر جانے والے 12 ہزار افغانیوں کی نشاندہی کی جس پر وزارت داخلہ نے بارہ ہزار سے زائد افغانیوں کو جعلی پاسپورٹس کے اجرا پر ایکشن لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح پر کمیٹی تشکیل دی ہے۔

کمیٹی میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں جو جعلی پاسپورٹس جاری کرنیوالوں کی نشاندہی کریں گے اور ملوث افراد کی فہرست تیار کریں گے جس کے بعد ایسے تمام عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پاسپورٹ مراکزسے افغانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔